بھٹکل:30/مارچ(ایس اؤنیوز)سال 2017کے ایس ایس ایل سی امتحانات کاریاست بھر میں بروز جمعرات سے یعنی 30اپریل سے آغاز ہوا۔ پہلے دن منعقد ہوئے فسٹ لنگویج پرچہ کے لئے کل 35طلبا غیر حاضر رہنے کی اطلاع بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے دی ۔
تعلقہ بلاک ایجوکیشن آفیسر نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل کے 8امتحانی مراکز میں تعلقہ کے کل 2244طلبا سالانہ امتحانات کے لئے رجسٹرڈ کیا تھا، جن میں 1078طلبا اور 1168طالبات ہونے کی با ت کہی۔ لیکن پہلے دن 2140طلبا نے امتحانی پرچہ لکھا۔ جب کہ 35طلبا غیر حاضر رہے۔انہوں نے بتایا کہ جہاں تک طلبا و طالبات کی شرح کا معاملہ ہے لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ ہے ۔
تعلقہ میں امتحانات کو شفافیت کے منعقد کرنے کےلئے کل 8امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،امتحانات کی نگرانی اور دیگر ضروری کاموں کو انجام دینے کے لئے 8چیف ایگزامنیر، 8سوال پرچہ نگراں کار، 8سٹنگ اسکاڈ، 8تعلقہ نگراں کار کے علاوہ مقامی تحصیلدار، اے سی اور سی ای اؤ پر مشتمل تین خصوصی اسکواڈ ٹیم کو تشکیل دئیے جانے کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات کو کسی کو بھی نقل کا موقع نہیں ہے کیونکہ تمام مراکز پر ہیانڈی کیمروں کا انتظام کیا گیا ہے۔